سفیر آمنہ بلوچ کا برسلز میں کویت کے سفارت خانے کا دورہ، کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار

7

 

برسلز،18دسمبر  (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے برسلز میں کویت کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور کویت کے سفیر سے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

   اس موقع پر سفیر آمنہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان ایک سچے دوست اور حامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے جنہیں علاقائی استحکام، عالمی ترقی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ان کے دور اندیش کردار کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کویت کے عوام اور شاہی خاندان کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس موقع پر سفیر آمنہ بلوچ نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور احترام کے اظہار کے طور پر تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔