سینٹر سلیم مانڈی والا سے آسٹرین سفیر ایندرے وک کی خصوصی مشاورتی ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات پر  تبادلہ خیال

34

اسلام آباد،40 دسمبر ( اے پی پی): چئیرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو سینٹر سلیم مانڈی والا سے آسٹرین سفیر ایندرے وک (Andrea Wicke)  کی خصوصی ملاقات بروز پیر اسلام آباد سینٹ سیکرٹریٹ میں ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور استحکام ، پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز اور اصلاحاتی پیکج پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

آسٹرین سفیر نے ملاقات میں پاکستان کے اہم جغرافیائی عوامل،گوادر پورٹ کی اہمیت اور نیٹ ورکنگ، علاقائی ترقی اور اہمیت کوسٹ لائن ایریا پر خصوصی گفتگو کی۔

 سینٹر سلیم مانڈی والا سے آسٹرین سفیر کی خصوصی ملاقات کے دوران آسٹریا اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن پراجیکٹ میں التواء کی وجوہات پر بھی اظہار خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں میں باہم تجارت کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔