سینٹ کی فنی تعلیم و تربیت کمیٹی کا اجلاس

24

اسلام آباد،4 دسمبر( اے پی پی ) : سینٹ کی فنی تعلیم و تربیت کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں چیئرمین سینٹر عرفان صدیقی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

کمیٹی چیئرمین نے پاس ہونے والے بلز کی گمشدگی کے حوالے سے اسمبلی اجلاس میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا اور پارلیمنٹری افیئرز کمیٹی کے ذریعے بلز کی گمشدگی کی رپورٹ حاصل کرنے کا اعادہ کیا۔

سینیٹ کمیٹی نے کالج اور جامعات کی سطح پر طلبہ تنظیموں کی بحالی کے بل کی منظوری دے دی جبکہ وفاق میں بھی طلبہ کے یونینز پر قانون سازی کے بل پر غور کیا گیا۔