شمسی توانائی کے تکنیکی میدان میں اہم پیشرفت،آرک فالٹ سرکٹ انٹرپٹر فار فوٹو وولٹک پر وائٹ پیپر کی رونمائی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

25

 

اسلام آباد،19 دسمبر (اے پی پی ) :شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم پیشرفت، اس حوالے سے آرک فالٹ سرکٹ انٹرپٹر فار فوٹو وولٹک پر وائٹ پیپر کی رونمائی کے حوالے سے تقریب کا انعقادہوا۔ وائٹ پیپر کی لانچنگ تقریب پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ ، سینٹر فار ایڈوانسڈ ریسرچ ان انجینئرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ۔ ہواوے کے اشتراک سے منگل کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

 تکنیکی وائٹ پیپر کی رونمائی کی تقریب میں ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن نے وی پاور میں شامل کاروباری اداروں کے لیے ایک جامع حوالہ فراہم کرتے ہوئے تکنیکی سرحدوں کو آگے بڑھانے میں اے ایف سی آئی کی اہمیت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد تکنیکی ترقی کے لیے ایک بنیاد قائم کرنا ہے، یہ تکنیکی وائٹ پیپرانٹرپرائزرز کے لیے ایک رہنما ءدستاویز کے طور پر کام کرے گا جو انہیں بدلتے ہوئے حالات اور درخواست کی ضروریات کے جواب میں اپنی مصنوعات کو مسلسل بڑھانے کے قابل بنائے گا۔