لاہور۔19دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سے کویت کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے لئے ہائی پروٹین الفاالفا چارے کی کاشت بڑھانے کے لئے اقدامات کی منظور ی دی گئی جس کے تحت ہائی پروٹین چارے کو سائنٹیفک طریقے سے خشک کرکے محفوظ کیا جائیگا۔الفا الفا چارے کی کاشت کے لئے فارمر کو بیج مہیا کرنے کیلئے اقدامات اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے بریڈان سیمی نیشن کے لئے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ہائی پروٹین چارے کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرگودھا میں فوڈر یسرچ سنٹر کو پوری طرح فنکشنل کیاجائے۔ بیف ا ور مٹن کی ایکسپورٹ بڑھا نے کا بھرپور پوٹینشل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کویت کے دورے کے دوران ہائی پروٹین چارے کی ایکسپورٹ پر بات چیت کی گئی اور کویت کی طرف سے خشک چارے کی ڈیمانڈ بھی سامنے آئی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے حوصلے افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔ لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے لئے مقامی سطح پرجدید ٹیکنالوجی اور مہارت کا استعمال ضروری ہے۔ مقامی فارمز کو ماڈل فارمنگ تکنیک کی طرف راغب کرنا ہوگا۔
صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔











