لاہور، 19 دسمبر ( اے پی پی ): صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 35واں اجلاس چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی 2ترقیاتی سکیموں کی منظوری کیلئے 3ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کئے گئے ۔
کمالیہ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے 1ارب 48کروڑ منظوراوکاڑہ شہر میں سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے 1 ارب 95کروڑ 24لاکھ کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مظفر خان سیال ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔











