عظیم ہستی کی عظیم یادیں ، ایوانِ نوادراتِ قائدِ اعظم

29

کراچی،24 دسمبر(اے پی پی ):تاریخ اُنہی لو گوں کو یاد رکھتی ہے یا ماضی کے اوراق میں وہی ہستیاں زندہ و جاوید رہتی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کو کسی مقصد کے حصول کے لیئے گزارا یا وقف کر دیا اور اپنے نقوش چھوڑ گئے۔بانی ِ پاکستان حضرت قائدِ اعظم محمد علی جناح بھی ایسے ہی افراد میں سرِ فہرست ہیں جن کی با مقصد جدو جہد اور ولولہ انگیز قیادت کا ثمر ہی ہے کہ آج ہم مملکتِ خدادامیں آزادی سے سانس لے رہے ہیں ،اسی سبب یہ ہم پر لازم ہے کہ ایسی شخصیت کو نہ صرف خود جانیں بلکہ اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیئے اُنہیں محفوظ بنائیں۔

 مزارِقائد کی خوبصورت عما رت کے عقب میں ایوانِ نوادراتِ قائدِ اعظم قائم ہے جہاں وہ اشیا ءمحفو ظ کی گئی ہیں جو خالصتاً اس عظیم ہستی کے زیر ِ استعمال رہ چکی ہیں ، ان نوادرات کے با رے میں مزید جا نے کی طلب ہمیں عبدالعلیم شیخ تک لے گئی جو کے ریزیڈنٹ انجینئر اور سیکریٹری قاعد ِ اعظم مزار منیجمنٹ بور ڈ ہیں۔