پشاور، 18دسمبر(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم رکوانے میں عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا چاہئے،تاکہ معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطٰی مولانا طاہر اشرفی سے پیر کو ملاقات میں کیا۔
ملاقات میں صوبہ میں امن و امان،مذہبی ہم آہنگی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا اور غزہ میں صیہونی فوج کے مظالم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی گئی، جبکہ مولانا طاہر اشرفی نے گورنر کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطٰی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے فلاح سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا۔











