پی این سی اےمیں مدرسہ کے طلباء کے لیے نیشنل آرٹ گیلری میں خطاطی کی ورکشاپ کا آغاز

46

اسلام آباد ،19 دسمبر( اے پی پی): وزارت قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن اور مذہبی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے تعاون سے پی این سی اے کی نیشنل آرٹ گیلری میں منگل کے روز دو ہفتوں کیلئے خطاطی ورکشاپ منعقد کی گئی۔

ورکشاپ کا افتتاح نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن جمال شاہ نے نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد، سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن حمیرا احمد، ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ کیا۔

خطاطی کی اس ورکشاپ کو ایک تخلیقی مشق کے طور پر  خاص طور پر وفاق المدارس کے ساتھ رجسٹرڈ طلباء کو، نوجوانوں میں فنی ترقی اور ورثے کے تحفظ کو فروغ دینے کے پی این سی اے کے عزم کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جمال شاہ نے نوجوانوں، خاص طور پر وفاق المدارس میں داخلہ لینے والوں میں ثقافتی قدردانی اور فنکارانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنے دلی عزم کا اظہار کیا۔

نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، انیق احمد نے وفاقی دارالحکومت میں اس ورکشاپ کے انعقاد پر جمال شاہ، سیکرٹری ثقافت حمیرا احمد اور ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ایم ایوب جمالی کی تعریف کی اور  انہوں نے پاکستان میں تمام مدارس کے نصاب میں خطاطی کو شامل کرنے کی وکالت کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو ملک بھر میں پھیلانے کی اہمیت پر زور دیا۔

جنوری میں ورکشاپ کی تکمیل کے بعد شرکاء کے تخلیق کردہ متاثر کن کاموں کی  ایک ہفتہ کیلئے نمائش ہوگی ، جس میں یہ نمائش ان کی کامیابیوں اور فنکارانہ کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔