پشاور، 25دسمبر(اے پی پی): ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کی طرف سے پولیس حکام نے لنڈی کوتل بازار رنگڑ کے کرسچن چرچ میں کرسمَس کی خوشی میں کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو تہوار کی مبارکباد پیش کی ۔
لنڈی کوتل چرچ میں کرسمَس کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کرنے پر کرسچن کمیونٹی کے چئیرمین ملک ارشد مسیح اور دیگر مسیحی برادری نے پولیس حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور تمام مسیحی برادری کو کرسمَس کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کے ایڈیشنل ایس ایچ او جاوید شلمانی لنڈی کوتل بازار سیکورٹی پولیس انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر آفریدی کمانڈر بنگال آفریدی بھی موجود تھے۔











