ملتان ؛سول ایوی ایشن  کا عالمی دن،ائیر فائر کا انعقاد

11

ملتان، 13 دسمبر(اے پی پی):ائیر یونیورسٹی کے زیراہتمام سول ایوی ایشن  کا عالمی دن منایا گیا  اس موقع پر   ائیر فائر کا انعقاد کیا گیا۔

ائیر فائیر میں مختلف جہاز اور اسکے ماڈلز کی نمائش کی گئی طلبا اور طالبات کی کثیر تعداد نے اس نمائش میں شرکت کی، جہازوں کی اڑان  بھرتے ہوئے جہازوں کے مناظر سے طلباء خوب لطف اندوز ہوئے۔

 ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی کا کہنا تھا کہ اس سرگرمی کا مقصد لوگوں کو ایوی ایشن انڈسٹری اور ایوی ایشن تعلم کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے، انٹرنیشنل ایوی ایشن کے دن کی مناسبت سے ایک سیمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں ماہرین نے اپنے اپنے تجربات کے حوالے سے گفتگو کی اور آخر میں انہیں سووینئر اور شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔

ایوی ایشن ڈے کے موقع پر طلباء وطالبات اور والدین کی کثیر تعداد ائیر فائر دیکھنے ائیر یونیورسٹی پہنچی اس موقع پر طلباء وطالبات نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منفرد سرگرمی تھی۔

 ائیر فائیر میں ملتان اور لاہور ائیر پورٹ سے ماہرین اور وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان سمیت سکولز اور کالجز کے طلبہ اور طالبات بھی شریک ہوئے۔