اسلام آباد،29دسمبر(اے پی پی): آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کے علاوہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں بھی دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی 10، اسکردومنفی09، گلگت، گوپس منفی 05، کالام، استورمنفی 04 اورہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔











