مظفر آباد،14دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی طرف سےوزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔
وزیراعظم کایہ دورہ جموں وکشمیر کی حیثیت کے حوالےسے بھارت کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کی بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے توثیق کے تناظر میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار ہے۔











