لاہور،12دسمبر(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میوہسپتال ایمرجنسی سے متصل اور لبرٹی چوک میں واقع خدمت مراکز کا دورہ کیا۔ عوام کی لائسنس لرنر ایپ نہ چلنے اورگھنٹوں طویل انتظا ر کی شکایات پر وزیراعلیٰ نے فوری جواب طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آئی جی اورچیئرمین پی آئی ٹی بھی کو موقع پرفون کیا اور ایپ کا طریقہ کار بارے ویڈیو جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نوجوان کا موبائل لے کرخود ایپ ڈاؤن لوڈنگ کا مشاہدہ بھی کیا۔ انہوں نےخدمت سینٹرکاؤنٹر پر موجود شہریوں سے گفتگو بھی کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لائسنس قانونی ضرورت ہے،ہر شہری کو گاڑی اورموٹر سائیکل چلانے سے پہلے لائسنس بنوانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں اتنے لائسنس نہیں بنے تھے،جو پچھلے چند روز میں بن چکے ہیں۔