نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شالا مار باغ کا دورہ، مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا

21

 

لاہور،29دسمبر( اے پی پی ):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شالا مار باغ کا دورہ کیا،باغ کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے خصوصی رکشہ میں بیٹھ کر شالا مارباغ کا چکر لگایا۔انہوں نے  شالا مار باغ کے اطراف ناجائز تعمیرات کے خاتمے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ٹاسک دے دیا  کہ  شالا مار باغ کی بیرونی دیوار کے ساتھ بارش کے دوران جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا پائیدار حل  تلاش کیا  جائے ۔انہوں نے  ایم ڈی واسا کو موقع پر ہی طلب کرلیا اورمسئلے کے حل کے لئے احکامات دئیے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے باغ کے آخری ٹیرس کی دیوار کے ساتھ بھی جمع ہونے والے پانی کے مستقل حل کی ہدایت کی اور کہا کہ باغ کے پانی کو صاف رکھا جائے، شالا مار باغ کوپرانی تاریخی حیثیت میں بحال کریں گے۔شالا مار باغ میں شہریوں کو بہترین تفریحی و سیاحتی سہولتیں فراہم کریں گے عمارت کے تاریخی ورثے کو محفوظ کیا جائے گا۔

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور نے وزیراعلی محسن نقوی کو شالامار باغ کی بحالی کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزراءعامر میر،اظفر علی ناصر،سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر انور،چیئرمین بورڈ آف گورنرز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر فرقد عالمگیر،سی سی پی او،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔