اسلام آباد،29دسمبر(اے پی پی): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج سال کے آخری کاروباری دن ڈالر کی قدر میں سات پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج ڈالر دو سو اکاسی روپے چھیاسی پیسے کے مقابلے میں دو سو اکاسی روپے ترانوے پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
آج انٹر بینک میں یورو تین سو تیرہ اعشاریہ سینتالیس (313.47) کے مقابلے میں 2روپے 02 پیسے کی کمی کے ساتھ 311.49 روپے ، جیپنیز ین 02 پیسے کی کمی کے ساتھ 1 روپے اٹھانوے پیسے کے مقابلے میں 2 روپے ، یو اے ای درہم 02 پیسے کی کمی سے چوہتر روپے چوہتر پیسے کے مقابلے میں چوہتر روپے چھہتر پیسے جبکہ سعودی ریال ایک پیسے کی کمی سے پچھہتر روپے سترہ پیسے کے مقابلے میں پچھہتر روپے سولہ پیسے پر فروخت ہوا۔











