نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لاہور پرائم کا باضابطہ افتتاح

56

 

لاہور2دسمبر(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور پرائم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ تک زیر تعمیر بلیوارڈ کے پورے روٹ کامعائنہ کیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زیر تعمیر بلیوارڈ پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،انہوں نے پراجیکٹ کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔وزیر اعلیٰ نے کلمہ چوک کے قریب بھی لاہور پرائم کا وزٹ کیا اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایسے دور کا آغاز کر دیا ہے جو لاہور کی اسکائی لائن کو تبدیل کر دیگا۔ لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ کے انفراسٹرکچر کی تکمیل ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پرائم کو بین الااقوامی بزنس حب بنائینگے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سٹیٹ آف آرٹ انفراسٹرکچر پر سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین اور ان کی ٹیم کو شاباش دی،صوبائی وزیر ہاوسنگ اظفرعلی ناصر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہاوسنگ،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی، این ایل سی و نیسپاک کی پراجیکٹ ٹیمز، سی بی ڈی میں سرمایہ کاری کرنے والی شخصیات اور سی بی ڈی کے پارٹنرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔