لاہور،29دسمبر( اے پی پی ):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جلو پارک اور بوٹینیکل گارڈن جلو کا دورہ کیا۔ جلوپارک میں ٹوٹی سڑکیں، خراب صورتحال پر وزیراعلیٰ محسن نقوی برہم ہوگئے ۔ وزیراعلیٰ نے جلو پارک کو اپ گریڈ کرنے کا پلان طلب کرلیا اور پارک کاانتظام محکمہ جنگلات سے پی ایچ اے کو دینے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ جلو پارک کو بہتر بنانے کے لئے جلد اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی ایچ اے کے زیر انتظام بوٹینیکل گارڈن کا بھی تفصیلی دورہ کیا، بوٹینیکل گارڈن میں تفریحی پل پر گئے اور پورے گارڈن کا جائزہ لیا، پل کی سیڑھیوں پر پینٹ اورلکڑی کے پشتوں کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تتلی گھر کا بھی معائنہ کیا۔ بوٹینیکل گارڈن میں مزیدمنفرد درخت اورپھول دارپودے لگائے جائیں۔
صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، سی سی پی او،کمشنر، ڈی جی پی ایچ اے، ڈپٹی کمشنر او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔