لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلی آفس میں میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے 21رکنی وفدنے ملاقات کی۔ میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے لائیوسٹاک پروڈکشن بڑھانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔وزیراعلی پنجاب نے گوشت کی ایکسپورٹ 5گنا بڑھانے کے لئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلی نے لائیوسٹاک پروڈکشن کیلئے ایف ایم ڈی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کاحکم دیا۔وزیراعلی نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں دیں گے۔ گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے وفاق سے بھی رابطہ کیاجائے گا۔ میٹ پروڈکشن اور ایکسپورٹ بڑھنے سے فارمر خوشحال ہوگا۔میٹ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کی قابل عمل تجاویز پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔
وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ پاکستان سے 500ملین ڈالر کامیٹ ایکسپورٹ کیا جارہاہے جبکہ لاہور سے 300ملین ڈالر کامیٹ ایکسپورٹ ہورہاہے۔ میٹ ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ کو 5ارب ڈالر تک بڑھایاجاسکتاہے۔ صوبائی وزیر لائیوسٹاک ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لائیوسٹاک، میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالحنان، سیکرٹری جنرل سید حسن رضا اور میٹ پروڈکشن یونٹ کے مالکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔