لاہور، 8دسمبر(اے پی پی): نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے دوحہ سے لاہور واپس پہنچتے ہی گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ پرہونے والی پیشرفت کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کے فنشنگ ورک کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبے کا فنشنگ ورک جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو سکے۔