کوئٹہ،08دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے بلوچستان کی ثقافت اور زبان و ادب کو فروغ دینے کیلئے پی ٹی وی بولان پر ہزارگی زبان میں نشریات کا دورانیہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر کے دورہ کے موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو جنرل منیجر پی ٹی وی اور ہیڈ آفس ڈیپارٹمنٹس نے پی ٹی وی بولان کی ٹرانسمیشن، نیوز بلیٹن، کرنٹ افیئرز پروگراموں اور پی ٹی وی بولان کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
نگران وفاقی وزیر نے پی ٹی وی بولان کی نشریات کا جائزہ لیا اور پی ٹی وی بولان پر ہزارگی زبان کی نشریات کا دورانیہ بڑھانے کی ہدایت کی۔











