نگران وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت اجلاس، تمام ریلوے ہسپتال عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

8

 

 

لاہور،29 دسمبر (اے پی پی ):نگران وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد ہوا ۔ اجلاس میں چیئرمین ریلوے، سی ای او سمیت سینئر افسران ہیڈکوارٹرز سے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ریلوے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ برس جنوری کے مہینے میں تمام ریلوے ہسپتال  عوام  کیلئے کھول دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دو ماہ میں تمام ریلوے انجنوں کو ڈیجیٹائز کر دیا جائے گا۔

 اجلاس میں نگران وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف نے ہدایات دیں کہ ہسپتالوں میں جدید ترین سہولیات لانے کے انتظامات کیے جائیں ۔آئندہ تین ماہ میں ریلوے کالونیوں کے تمام میٹر واپڈاکو شفٹ کئے جائیں،اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ دوہفتوں میں فیول کا استعمال فیول مینجمنٹ سسٹم پر منتقل کر دیا جائے۔