اسلام آباد، 18 دسمبر(اے پی پی ):پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔