کوئنز ٹاؤن(نیوزی لینڈ)،11 دسمبر(اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ،قومی ویمنز ٹیم نے آج کوچز کی زیر نگرانی جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن گراؤنڈ میں ٹریننگ کی، تمام کھلاڑی نے دوپہر کے سیشن میں ٹریننگ میں حصہ لیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے ندا ڈار کی قیادت میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔