اسلام آباد،20 دسمبر (اے پی پی ) :پلڈاٹ (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی) نے باڈی شاپ پاکستان کے اشتراک سے “جمہوریت کا مہرہ:نوجوانوں کی پاکستان میں انتخابی شرکت” کے عنوان سے ایک اہم رپورٹ کا اجراءکیا ہے۔
پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے اپنے ابتدائی خطاب میں نوجوان ووٹروں کی خاصی کم تعداد کے بارے میںاظہار تشویش کیا جو کہ تقریباً 44 فیصد کے مجموعی ووٹر ٹرن آﺅٹ سے کم ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نئی تزویراتی منصوبہ بندی میں نوجوانوںپر مرکوز مقاصد کو شامل کرنے کے اقدامات کو سراہا۔ دی باڈی شاپ پی کے میں برانڈنگ اور کمیونیکیشنز کی سربراہ نبیہ تقوی نے شرکا ءکا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے دی باڈی شاپ کی جانب سے ایسی سرگرمیوں میں دلچسپی قرار دیا۔
پلڈاٹ کی سینئر پراجیکٹس منیجرآمنہ کوثر نے رپورٹ کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ جس نے“نوجوانوں کی پاکستان میں انتخابی شرکت” کے موضوع پر متحرک مکالمے کا سماع باندھا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 15 سے 29سال کی عمر کی آبادی 29 فیصد ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 ءتک پاکستان میں تقریباً 127 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ ان میں سے تقریباً 55 ملین ووٹرز نوجوان پاکستانی ہیں جن کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان ہے، یہ عمر کا گروپ ووٹ ڈالنے کی کل اہل آبادی کا تقریباً 43.85 فیصد نمائندگی کرتا ہے، جو اس ملک کے انتخابی منظر نامے میں ایک اہم آبادی کا حصہ ہے۔
رپورٹ کے اجراءکے موقع پر ایک فکر انگیز مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر نے انتخابی عمل میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے نوجوانوں، اقلیتوں اور خواتین کی فعال شمولیت کی وکالت کرتے ہوئے، ایک برابری کے میدان کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کی نمائندگی کرنے والی نگہت صدیق نے طلبہ کو ووٹنگ کے عمل کے بارے میں آگاہی دینے میں الیکشن کمیشن کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔
نوجوانوں کی کم تعداد کو قومی شناختی کارڈز کے مسائل اور وسیع پیمانے پر رسائی کے اعدادو شمار تک رسائی کے حوالے سے پلڈاٹ( PILDAT )کے تعاون سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ رپورٹ کے اجرا کی تقریب کے موقع پر سیاسی رہنماﺅں ، بااثر شخصیات ، مختلف اداروںسے وابستہ اعلیٰ سطحی حکام کے علاوہ میڈیاکے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔