کوالالمپور؛ جونیئر ہاکی ٹیم کی پاکستانی ہائی کمشنرسے ملاقات، ہاکی ٹیم کا مستقبل تابناک ہے؛ سید احسن رضا

36

 کوالالمپور،16دسمبر(اے پی پی ): پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے آفیشلز و کھلاڑیوں نے ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا مستقبل تابناک ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کھلاڑی دل چھوٹا نا کریں بلکہ مستقبل کے ٹورنامنٹ کے لیے خود کو تیار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی ٹیم سے نوجوان کھلاڑی آگے جا کر قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے ، کھلاڑیوں کا کھیلنے کا انداز اور جزبہ 70 اور 80 کی دہائی جیسی پاکستانی ٹیم جیسا ہے جو کہ اس وقت کی ورلڈ چیمپئن تھی۔

واضح رہے کہ جونئیر ہاکی ورلڈ کپ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 5 سے 16 دسمبر تک کھیلا گیا جس میں پاکستان نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی ۔