اسلام آباد، 05 دسمبر (اے پی پی):دورہ آسڑیلیا کے دوران قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کو پرجوش کرے ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی۔باؤلرز بیس وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہوجائے گا۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس باؤلنگ میں بہت آپشنز موجود ہیں، سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے اسی لئے وسیم جونیئر کو ساتھ لائے ہیں۔خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں۔
انہوں نے ٹیم حوالے سے بات کرتے کہا کہ عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے،بابراعظم نمبر چار پر کھیلیں گے،سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں یہ سیریز ڈیوڈ وارنر کے لیے ایک جذباتی سیریز ہوگی کوشش کریں گے آخری سیریز میں وارنر کے لیے مختلف چیلنجز لائیں۔