اسلام آباد میراتھن ، مینز کیٹگری میں فیضان ذوالفقار اور خواتین میں اینوب کی پہلی پوزیشن

8

 

اسلام آباد،28جنوری (اے پی پی):اسلام آباد میراتھن میں مینز کیٹگری میں فیضان ذوالفقار  اور خواتین میں اینوب نے پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔  ٹریل 3 پارکنگ میں منعقدہ اسلام آباد میراتھن 2024 میں اتوار کو مینز کیٹگری  فل میراتھن میں فیضان ذوالفقار نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عمیر اور مبرس بخاری نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فل میراتھن خواتین کیٹیگری میں اینوب، آمنہ شاہ اور عائشہ مستور نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہاف میراتھن  مینز کیٹیگری میں نوید، عرفان اور نغمان نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، ویمنز ہاف میراتھن کی کیٹیگری میں جینی، کرسٹینا ویزل اور ہما ​​رحمان نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔10 کلومیٹر مینز کیٹگری میں اختر، ریاض اور وقار احمد نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری جبکہ 10 کلومیٹر خواتین کی کیٹیگری میں رابیلہ فاروق، ماہین طاہر اور انعم طاہر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح 5 کلومیٹر مردانہ کیٹگری میں سمیع اللہ، کامل حسین اور جنید دلدار نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری جبکہ خواتین کی 5 کلومیٹر کیٹیگری میں آمنہ خان، لیلیٰ کاظمی اور کنول نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔