اسلام آباد، 31جنوری (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بٹن دبا کر پی آر اے پاکستانwww.prapakistan.org
کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے پاکستان کی باڈی اور تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اقدام کا خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ صدر اور سیکرٹری پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت پی آر اے کی پوری باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پارلیمان کا ایک دوسرے سے گہرا رشتہ ہے،پریس گیلری کو تمام سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح تھی اور کہا کہ عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ پارلیمان کی کارروائی میں جدت لائی جائے،پارلیمان کو جتنا پیپر لس کیا جائے تو اچھا ہو گا، پارلیمان کو ڈیجیٹلائز کرکے عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اتر سکتے ہیں۔