اسلام آباد،4 جنوری(اے پی پی ): سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے مطابق آج بروز جمعرات انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 05 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ گزشتہ روز کے 281.72 روپے کے مقابلے میں 281.67 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
یورو کی قیمت میں آج گزشتہ رو ز کے 308.62 روپے کے مقابلے میں 56پیسے کی کمی کے ساتھ 308.06 روپے رہی جبکہ جاپانی ین 01 پیسے کم ہو کر 01روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔
برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ میں1روپے 24 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد وہ گزشتہ روز کے 356.24 روپے کے مقابلے میں 357 روپے 48 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اماراتی درہم اور سعودی ریال کی شرح تبادلہ01 اور 02 پیسے کی کمی سے بالترتیب 76.69 روپے اور 75.10 روپے رہی۔