اسلام آباد ،15 جنوری ( اے پی پی ): ایم ڈی نیکا ڈاکٹر سردار معظم نے پیر کو یہاں سیمنار بعنوان “اسلامی نقطء نظر سے توانائی کی بچت و اہمیت پر آگاہی اور قومی سطح پر علماء کا کردار اور مشترکہ لائحہ عمل تیار” سے خطاب میں کہا ہے کہ بجلی و گیس چوری کی روک تھام کیلئے قومی سطح پر علماء کا کردار اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے اور علما و مشائخ کی مدد سے جمعہ کے خطبہ میں اس موضوع پر باقاعدہ لٹریچر تحریر کیا گیا ہے تاکہ عوام الناس میں جمعہ کے خطبہ کی وساطت سے بیداری اور شعور پیدا کیا جا سکے۔