لاہور،1جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے مختلف امور اور اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے صوبے میں کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کی زیر قیادت بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے باقی شہروں میں لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کی طرز پر ادارے تعمیر کرنا ملکی معیشت کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔