دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے ساتھ خیبر پختونخوا پولیس اور پاک فوج کے جوان ہر قدم پر لڑ رہے ہیں؛آئی جی اختر حیات گنڈاپور

16

 

 

پشاور، 10جنوری(اے پی پی):آئی جی کے پی اختر حیات گنڈاپور نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداء کی فہرست بہت طویل ہے، پولیس اور پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ہر قدم پر  دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر حملہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ نیو پولیس لائنز میں آج ادا کر دی گئی، جسمیں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا آختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ آج دہشتگردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک ٹول پلازے کا ملازم شہید ہوئے تھے، جنکی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع ہے۔شہید ہونے والوں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور لکی مروت کا رہائشی نور محمد شامل ہیں۔

شہداء کے جنازہ میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے اعلی افسران کے علاؤہ شہداء کے لواحقین اور معززین نے بری تعداد میں شرکت کی۔