ذیشان بھٹی نے 16ویں ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

62

اسلام آباد،08 جنوری(اے پی پی):ذیشان بھٹی نے 16ویں ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا، وقاص نے دوسری جبکہ علی نعمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں  3 جنوری سے 7 جنوری تک جاری رہی، چیمپیئن شپ میں امیچور، ڈیف مردوں اور خواتین نے حصہ لیا ۔چیمپئن شپ میں علی سلدیرا اور ابراہیم سلدیرا نے مینز ڈبلز کا ایونٹ اپنے نام کیا، مینز ڈبلز کے ایونٹ میں شبیر لشکر والا اور علیم آغا نے دوسری جبکہ ایان بھٹی اور وقاص  نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فائنل کے اختتام پر محمد ریاض خان  نے کرنل حماد خان اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔