رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خدمات کی درآمدات میں  نمایاں اضافہ

2

اسلام آباد،10 جنوری(اے پی پی):ر واں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خدمات کی درآمدات میں  نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان  کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک میں خدمات کی درآمدات میں20.67 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال  کے 3,406.86 ملین ڈالر سے بڑھ کر 4,110.33 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ پاکستان نے رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک خدمات  کے شعبے میں برآمدات سے 2,986.26 ملین ڈالر کمائے۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، درآمدات بھی 22.74 فیصد  اضافے  کے ساتھ  677.08 ملین ڈالر سے بڑھ کر 831.07 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ماہ بہ ماہ   بنیادوں پر، نومبر 2023 میں خدمات کی برآمدات میں 6.38 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اکتوبر 2023 میں 594.01 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

ادارہ شماریات  کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34.29 فیصد کم ہوا،

جولائی تا دسمبر (2023-24)  میں تجارتی خسارہ 11.148 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ جولائی تا دسمبر (2022-23) میں 16.965 بلین ڈالر تھا، جو کہ 34.29 فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

پی بی ایس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، زیر جائزہ مدت کے دوران درآمدات میں 16.28 فیصد کمی ہوئی اور گزشتہ سال 31.209 بلین ڈالر کے مقابلے میں 26.129 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔