گوجر خان، 24 جنوری (اےپی پی): اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان میں پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی صاف شفاف ، غیر جانبدار تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔
راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پرکہا کہ شیخ الاسلام علامہ پروفیسر طاہر القادری اور ان کی تمام قیادت جو کہ ہمارے علاقہ، ضلع اور ڈویژن میں موجو د ہے خصوصاً خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود اور صدیقہ خانم راجہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، این اے 52 کے الیکشن میں میری، پی پی 8 میں میرے بیٹے خرم پرویز راجہ اور پی پی 9 میں چوہدری سرفراز خان کی حمائیت کرنے پر میں اپنی جماعت اور اہلیان گوجر خان کی طرف سے خرم نواز گنڈاپورکا ممنون ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے تحریک منہاج القرآن کی ممبر شپ لے لی ہے اس سے پہلے ، محترمہ بینظٰر بھٹو اور بلاول بھٹو بھی ممبر شپ لے چکے ہیں۔