سرگودھا کا  لنڈا بازار، نوجوانوں کیلئے  فیشن ہب

54

سرگودھا،11 جنوری(اے پی پی ): لنڈا بازار ایک ایسا لفظ ہے جسے ابتدا میں تو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا مگر  آج یہ لفظ پاکستان کے بازاروں سے ہوتا ہوا آن لائن سٹور تک جا پہنچا ہے۔لنڈا بازار استعمال شدہ چیزوں کا بازار ہے۔

پاکستان میں یہ بازار تقریباًہر شہر میں ہے۔پچھلے چند دہائیوں میں لنڈابازار ایک بہت بڑی انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے،انہی لنڈا بازاروں میں سے ایک سرگودھا کا لنڈا بازار بھی ہے جو کہ جمعہ بازار کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جوتوں،کپڑوں  سے لے کرلوگوں کے استعمال میں آنے والی ہر ایک برانڈڈ چیز یہاں سستے داموں مل جاتی ہے لیکن باقی بازاروں کی نسبت لوکل برانڈ کی چیزیں جس میں مٹی کے بنے برتن،چوڑیاں،چمچیں، سبزی اور خُشک میوا جات بھی لوگ جمعہ بازار سے سستے داموں خرید کر لے جاتے ہیں۔

کئی بار تو یہاں سے نادر چیزیں بھی ہاتھ لگ جاتی ہیں۔ لنڈا بازار نوجوانوں کے لیے فیشن ہب کی حسیت بھی رکھتی ہے۔عام بازار میں ہزاروں روپے میں فروخت ہونے والے انٹرنیشنل برانڈ زکے ملبوسات یہاں پر چندسو روپے میں مل جاتے ہیں۔

یہ بازار غریب لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جو نئے کپڑے اور دیگر سازو سامان خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ یہ سامان آتا کہا ں سے ہے۔۔۔۔

اس کی ابتدا ترقی یافتہ ممالک کی سُپر مارکیٹ اور کارپارکنگ سے ہوتی ہے جہاں کلوتھنک بنک کے نام سے مختلف چیرٹی تنظیموں نے استعمال شداہ اشیاء کی کولیکشن کے لیے کنٹینرزنصب کئے ہوتے ہیں۔لوگ روزانہ کی بنیاد پر پرانے ملبوسات سمیت دیگر استعمال شدہ اشیاء کومذکورہ کلوتھنک بنک (کنٹینر ز)میں ڈالا جاتا ہے۔یہاں پر 10 سے30فیصدحصہ وہاں کی چئیرٹی سٹور پر بیچ دیا جاتا ہے اور باقی کا مختلف ممالک کو فروخت کر دیاجاتا ہے۔

اس پیشہ سے منسلک افراد  سامان کو خرید کر پہلے چھانٹی کرتے ہیں جس میں سے ناقابل استعمال سامان کو ضائع کر دیا جاتا ہے اور باقی کا سامان پورے ملک میں لوگوں کوسستے داموں فروخت کر دیا جاتا ہے۔