سیاسی جماعتیں اور امیدوار عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں،مانیٹرنگ آفسیر احمد دشتی

13

 

کوئٹہ،30 جنوری (اے پی پی): سیاسی جماعتیں اور امیدوار عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اب تک اسی سے زائد کاروائیاں ہوچکی ہیں انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر اور بغیر این او سی کے ریلیاں منعقد کرنے کی اجازت نہیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ترجمان الیکشن کمیشن نعیم احمد اور ضلعی مانیٹرنگ آفسیر احمد دشتی نے کمشنر آفس کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران ریلی اور مظاہروں میں اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہے کسی جماعت کو بغیر این او سی کے ریلی کی اجازت نہ ہوگی امیدوار نفرت انگیز تقاریر سے گریز کریں بصورت دیگر کارروائی ہوگی اسی طرح مساجد کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا تو کارروائی ہوگی اور کہا پچاس ہزار جرمانہ اور امیدوار کو نا اہل بھی کیا جاسکتاہے۔