نگران صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ،عوام 8مئی کو بلا خوف ووٹ دینے کے لیے نکلیں،کیپٹن (ر) محمد زبیر جمالی

40

 

کوئٹہ،30 جنوری (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان کیپٹن (ر) محمد زبیر جمالی نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان،اور ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے صوبے کی مجموعی سیکورٹی اور خصوصاً مچھ کے حالیہ واقعے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اجلاس میں گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردی کے واقعے کے تناظرمیں الیکشنز سیکورٹی پلان کی ازسرنو تشکیل پر غور کیاگیا،آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لئے بلوچستا ن پولیس دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مربوط رابطے میں ہے کسی بھی قسم کے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیکورٹی ایجنسیز مستعد ہیں۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ 8 فروری کے دن عوام کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور لوگ بلا خوف ووٹ کے لئے اپنے گھروں سے نکل سکتے ہیں اس موقع پر نگران صوبائی وزیر داخلہ محمد زبیر جمالی نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدالانہ کارروائی سے صوبے کے امن کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتےآئندہ انتخابا ت کے دوران سیکورٹی پلان ازسرنو تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا انہوں نے کہا کہ پولیس کی بلوچستان کے لئے دی جانے والی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے اور بلوچستان کی عوام 8مئی کو بلا خوف ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نکلیں عوام کی سیکورٹی مہیا کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔