غذر؛ مشہور خلتی جھیل منجمد  پر تین روزہ ونٹر فیسٹ 2024 کا آغاز 

33

غذر ،23 جنوری (اے پی پی ): مشہور خلتی جھیل منجمد  پر تین روزہ ونٹر فیسٹ 2024 کا آغاز ہو گیا ہے۔ میلے میں آئس ہاکی اور سکیٹنگ کے علاوہ مختلف ثقافتی  کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ خواتین نے مختلف روایتی کھانوں کے علاوہ مقامی ملبوسات کے اسٹالزبھی لگائے ہوئے ہیں۔

 ونٹر فیسٹ میں آئس ہاکی کی چترال اور گلگت بلتستان کی 20 ٹمییں حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے روز غلکین گوجال اور غذر آئیبکس کے ٹیموں کے درمیان آئس ہاکی کے مقابلے ہوئے جس میں غلکین گوجال نے ایک کے مقابلے میں چار گول کرکے میچ جیت لیا۔اسکے علاوہ سکردو ، استور ، پھنڈر کے ٹیموں کے درمیان بھی مقابلے ہوئے۔

گلگت بلتستان ،چترال کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے شائقین کی بڑی تعداد میلہ میں شریک ہے۔