فنکار معاشرے کو زندہ رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں؛عامر میر

16

 

لاہور، 10 جنوری (اے پی پی ): نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ فنکار معاشرے کو زندہ رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں،آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کا مقصد ضرورت مند اور مستحق فنکاروں کی مالی معاونت ہے،فنکاروں کے لیے فنڈ کی تقسیم کے میکانزم کو آسان تر بنا دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں  آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کمیٹی کے 20ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں  فنکاروں میں 50 لاکھ روپے کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا۔نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ اجلاس میں مالی معاونت کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیافن کے ساتھ فنکاروں کی بہبود اور فلاح بھی ضروری ہے۔ بینکوں کے علاوہ فنکار جاز اور موبی کیش سے بھی پیسے حاصل کر سکیں گے۔

 عامر میر  نے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر ضرورت مند فنکاروں کے وظیفہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔فنکاروں کی بیواؤں کے لیے مختص رقم بھی بڑھا دی گئی ہے۔ مختص فنڈز کو جنوری میں ہی مستحقین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر دانیال گیلانی، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر طارق بسرا، سہیل وڑائچ، راشد محمود، اداکارہ نشو اور دیگر نےشرکت کی۔