محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی ٹیکنیکل  ٹیم نے ایل پی جی پلانٹ51ٹو ایل اوکاڑہ میں فائر فائٹئنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا

23

اوکاڑہ ،26 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی ٹیکنیکل  ٹیم نے ایل پی جی پلانٹ51ٹو ایل اوکاڑہ میں فائر فائٹئنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا۔

ٹریننگ  میں ایل پی جی پلانٹ کی مینجمنٹ و ورکرز نے ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ و آگ لگنے کی صورت میں پلانٹ سے بحفاظت انخلا،آلات آتش کشی و فائر بیٹر کا استعمال، فائر ہایڈرنٹ,واٹر کینن گن اور خودکار فائر سپرینکولر سسٹم کا استعمال، سائرن بجانے کی ریہرسل اور ہنگامی اسمبلی پوائنٹ برائے حاضری ملازمین کی اہمیت اور ذاتی حفاظتی سامان کی اہمیت کے بارے میں لیکچرز و ڈرل بمعہ پروٹوکول ڈریس منعقد کروائی گئی۔

ٹریننگ کے اختتام پر کامیاب ہونے والے ملازمین میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ چوہدری وقار اکبر نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور انتظامیہ پلانٹ کو پبلک سیفٹی کے حوالے سے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔