لاہور؛صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

38

لاہور، 26 جنوری(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی دن رات مانیٹرنگ کے سلسلے میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے بند روڈ پیکیج ٹو کا تین گھنٹے طویل دورہ کیا۔ موقع پر ہی جاری ترقیاتی کاموں کے بارے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ بند روڈ پیکیج ٹو سگیاں تا بابو سابو کا 60 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے کہا کہ بند روڈ پیکیج ون اور ٹو پر دن رات کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے اضافی نفری لگانے اور کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے تا کہ عام آدمی متاثر نہ ہو۔ اظفر علی ناصر نے کہا کہ پیکیج ون اور ٹو کے کام کو ٹارگٹ کے مطابق ہر صورت مکمل کیا جائے اور منصوبے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن پر مکمل کیا جائے۔