لاہور، 29 جنوری(اے پی پی):مقبرہ جہانگیر لاہور کو مغلیہ عہد میں تعمیر کیے گئے مقابر میں ایک بلند مقام حاصل ہے۔ یہ دریائے راوی لاہور کے دوسرے کنارے شاہدرہ کے ایک باغ دلکشا میں واقع ہے۔ جہانگیر کی بیوہ ملکہ نور جہاں نے اس عمارت کا آغاز کیا اور شاہ جہاں نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ یہ مقبرہ پاکستان میں مغلوں کی سب سے حسین یادگار مانا جاتاہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ مقبرہ جہانگیر کو دنیا بھر سے لوگ دیکھنے آتے ہیں اور یہاں خوب گہما گہمی رہتی ہے۔شہریوں نے مزید کہا کہ جب والڈ سٹی اتھارٹی نے اس کا انتظام سنبھالا ہے تب سے صفائی کے انتظامات بہترین ہیں اور پھولوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے مقبرہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔