اسلام آباد، 18 جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی سینئر صحافی بابر ایاز کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچے اور بابر ایاز کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بابر ایاز ایک مخلص،امن پسند اور دائمی جمہوریت پسند انسان تھے، بابر ایاز کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔