نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر نجیب اللہ مروت کا پی سی بی کا دورہ، چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات

34

لاہور،11 جنوری(اے پی پی):خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر برائے کھیل، امور نوجوانان اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اللہ مروت نے بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ  کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔

 پی سی بی نے صوبائی حکومت سے تاریخی ارباب نیاز اور حیات آباد اسٹیڈیم اور ریجن کے دیگر گراؤنڈز کی تحویل کے لیے درخواست کی ہے۔ملاقات کے دوران ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پی سی بی کو نہ صرف ہمارے کرکٹرز کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ  ریجن میں کرکٹ کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔