ورلڈ کپ2024 ء کی تیاریوں کیلئے قومی انڈر19کرکٹ سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری

31

 لاہور،یکم جنوری( اے پی پی): پاکستان انڈر 19 ٹیم کا ورلڈ کپ 2024 ءکی تیاریوں کے لیے ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے ،کیمپ کے چوتھے روز قومی انڈر19 سکواڈ کے کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ اور بولنگ سیشن میں حصہ لیا۔

یاد رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے 11 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔