ووٹرز کتنا آگاہ ہیں،، اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرنے کے لئے ؟

26

اسلام آباد،31جنوری (اے پی پی ):  پاکستان میں انتخابی میلہ سجنے میں اب بس کچھ دن باقی رہ گئے ہیں، 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ایسے میں سب سے اہم یہ ہے کہ معاشرے میں موجود تمام طبقات کی انتخابی عمل میں شمولیت یقینی بنائی جائےتاکہ کوئی بھی شہری اپنے بنیادی انسانی حق سے محروم نہ رہے۔

ذرا ٹھہریے ! کیا آپ نے یہ معلوم کیا ہے کہ آپ کا ووٹ رجسٹرڈ ہے؟ کیا آپ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں؟ اگر نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ووٹ کی تصدیق کرنا بے حد آسان ہے۔

پہلا طریقہ: ایس ایم ایس (SMS) سروس کے   ذریعے یعنی 8300 پر ایس ایم ایس بھیج کر ووٹ کی رجسٹریشن چیک کرنا ہے ۔

دوسرا طریقہ: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفاتر میں موجود لسٹ کو چیک کرنا ہے، تمام شہری اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے اپنے ووٹ سے متلعق تفصیلات چیک کرسکتے ہیں، جہاں انتخابات سے قبل تمام رجسٹرڈ ووٹرز کی حتمی فہرست دستیاب ہوتی ہے۔

 تیسرا طریقہ: ڈسپلے سینٹرز میں موجود لسٹ کے ذریعے ووٹ کا اندراج چیک کرنا ہے ۔ ووٹرز ڈسپلے سنٹرز جا کر بھی اپنے ووٹ کی رجسٹریشن سے متعلق آگاہی لے سکتے ہیں۔

انتخابات میں تمام طبقات کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 ء کے مطابق جس حلقے میں 10 فیصد سے کم خواتین ووٹ کاسٹ کریں وہاں الیکشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ووٹ ڈالنا ہر شہری کا بنیادی انسانی حق ہے جس سے کسی بھی طبقے کو محروم رکھنا قانونی اور آئینی جرم ہے، لہٰذا ہر ووٹر کو اپنا آئینی اور قانونی تقاضا نبھانے کے لئے اپنے ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہئے۔