پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال2024 ءکے پہلے روز مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں2.10 پوائنٹس کا اضافہ

21

 

اسلام آباد،یکم جنوری (اے پی پی ): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سال 2024ءکے پہلے روز کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 2.210 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 62.251 پوائنٹس کے مقابلے میں3.54 فیصد کے اضافے کے ساتھ64.661 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مارکیٹ میں کل 380 کمپنیوں نے کاروبار میں حصہ لیا جن میں سے 328 کمپنیوں نے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 37 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

آج سب سے زیادہ اضافہ یونی لیور فوڈز اور ہوچسٹ پاکستان لمیٹڈ کے شیئر زکی قیمتوں میں ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی بلیسڈ ٹیکسٹائل لمیٹڈ اور باٹا پاکستان کے شیئرز کی قیمتوں میں ہوئی۔ کاروبار کے لحاظ سے آج کے۔الیکٹرک، ورلڈ کال ٹیلی کام اور سینرجیکو پاکستان سرفہرست رہے۔