اسلام آباد، 10 جولائی (اے پی پی ):پاکستان نیٹ بال ٹیم ہانگ گانگ چیلنج کپ 2024 میں شرکت کےلئے ہانگ کانگ روانہ ہو گئی ہے ۔نیٹ بال ٹیم میں کپتان محمد اختر، بابر منان، عثمان خالد، فرحان اشرف، محمد وسیم اکرم ، محمد شمریز، رحمت اللہ خان بطور کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے جبکہ میچ آفیشلز میں مدثر، رزاق اور محمد متین ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔قومی دستہ ہانگ جانگ کے خلاف تین میچز 12 اور 13 جنوری کو کھیلے گا۔











